وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا ﴿١﴾
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
قرآن کی 100ویں سورت
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا ﴿١﴾
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا ﴿٢﴾
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا ﴿٣﴾
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا ﴿٤﴾
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿٥﴾
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ ﴿٦﴾
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ ﴿٧﴾
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٩﴾
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿١٠﴾
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ ﴿١١﴾
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔
سورۃ العاديات (العاديات) قرآن کی 100ویں سورت ہے۔ اس میں 11 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔
اس کا نام، العاديات، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔
سورۃ العاديات میں 11 آیات ہیں۔
درجہ بندی: مکی۔
سورۃ العاديات پارہ 30 میں ہے۔
اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، عبدالرحمٰن السدیس، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔